کیا کائنات میں
انسان کی کوئی اہمیت نہیں؟
ملحدین عام
طورپر زمین کی عدم مرکزیت سے استدلال کرتےہیں کہ انسان نے زمانۂ قدیم سے نرگسیت
کاشکار ہوکر خود کو کائنات کا مرکز و محور سمجھا اوراسی خوش فہمی میں اس نے وحی اورآخرت
جیسے عقائد وضع کیے جن کے مطابق یہ کائنات کسی خدانے خاص طورپر انسان کاامتحان
لینے کیلئےپیداکی ہے۔حالانکہ زمین اس وسیع وعریض کائنات میں ایک ناقابل ذکر سیارہ
ہے اوراس پر بسنے والی نوعِ انسانی سے تو باقی کائنات انتہائی سردمہری کے ساتھ بے
خبر ہے۔
مشہورملحد فلسفی برٹرینڈ
رسل نے بھی اس حوالے سے لکھا تھا:
“Since
Copernicus, it has been evident that Man has not the cosmic importance which he
formerly arrogated to himself. No man who has failed to assimilate this fact
has a right to call his philosophy scientific.”(History of Western Philosophy),
p. 753
”کارپر نیکس کے
زمانے سے یہ ثابت ہوچکاہےکہ انسان کو کائنات میں وہ اہمیت حاصل نہیں ہے جو اس
نے بزعمِ خود فرض کررکھی تھی۔ہر وہ فلسفی جو
اس حقیقت کومدنظر نہیں رکھتا، اپنے فلسفیانہ نظریے کو سائنٹیفک کہنے کا حقدار نہیں۔“
جدیدسائنس کے مطابق بلاشبہ زمین کوکائنات
میں مرکزی حثیت حاصل نہیں اور انسانی وجود کے مقابلے میں مادی کائنات ناقابلِ تصور
حد تک وسیع و عریض ہے، لیکن ان حقائق سے انسانی اہمیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مثلاً ایک وسیع و عریض براعظم کے کسی کونے میں مردوزن کا ایک جوڑا ایک چھوٹے سے
جھونپڑے میں رہتا ہو تو فوری طورپر کہا جاسکتا ہےکہ اس براعظم کی وسعت کے
مقابلےمیں اس انسانی جوڑے کو کوئی براعظمی اہمیت(continental importance) حاصل نہیں، مگر یہ آنے
والے وقت سے بے خبری پر مبنی بات ہے۔ایک وقت کے بعد اس جوڑے کی آئندہ نسلیں اس
براعظم کے کونے کونے میں پھیل جائیں گی،
چپے چپے کو چھان ماریں گی،جگہ جگہ رہائشی کالونیاں،سڑکیں،ریلوے لائنز، ائیرپورٹس، کھیت، انڈسٹریاں، کھیل کے
میدان،پارک، باغات،آبی ڈیم بنا ڈالیں گی۔اس وقت اس نوع کو continental importance بھی حاصل ہوجائے گی اور مرکزی حثیت بھی۔
اس ضمن
میں اصل امر یہ ہےکہ مادہ ذہن سے برتر ہے یا ذہن مادے سے؟ اس حوالے سے خود سائنس
کی فتوحات اس بات کی گواہی دے رہی ہیں کہ انسانی ذہن مادے کو مسخر کرنے کی صلاحیت
رکھتاہے۔اس لیے اگر اس وسیع وعریض مادی کائنات میں انسانی ذہن اور انسانی معاملات
کو اہمیت دی جاتی ہے تویہ غلط نہیں ہے کیونکہ اس ناقابل تصور اورخوفناک حد تک پھیلی
ہوئی کائنات کا مستقبل ایک زمین جیسے غیرمرکزی اور حقیر سیارے پر رہنے والی ننھی
منی سی مخلوق یعنی انسان ہی سے وابستہ ہے۔ انسان اپنی ذہنی طاقتوں کے بل بوتے پر
ایک دن اس کائنات کو آباد کر کے اس کی ویرانیوں کو دور کرے گا اوررفتہ رفتہ اس میں
مرکزی حثیت بھی حاصل کرلے گا۔اس عظیم مہم میں زمین اور زمینی معاملات انسان کیلئے
محض نقطۂ آغاز ہیں۔ انسان اگر فی الحال کائنات کے ایک ناقابل ذکر کونے میں آباد
ہیں تو یہ اس بات کے امکان میں رکاوٹ نہیں کہ انسان ایک دن کائناتی اہمیت( importance cosmic )حاصل کرسکتاہے۔
یہاں بگ بینگ ماڈل کے ابتدائی معماروں میں سے ایک اورمعروف
ریاضی دان راجر پینروس(Roger Penrose) نےانسان اورکائنات کے حوالے سے بڑی خوبصورت
بات کی ہے:
“People say, ‘Ok
you know it’s s great advance in understanding to say that we are not the
center of the universe and there is all that universe out there’… but it’s not
just distance which is important, it’s not just the mass which is important…
the important thing is consciousness, this quality which seems to have evolved
on this planet.”
”لوگ کہتےہیں کہ
’یہ انسانی فہم کی ایک بڑی پیش رفت ہےکہ ہم
کائنات کامرکز نہیں ہیں اوریہاں بس (ہر
طرف پھیلی )کائنات ہی کائنات ہے‘۔۔۔ مگر یہ صرف کائناتی فاصلے نہیں جو اہم ہیں، یہ
صرف (چاروں طرف بکھراہوا) مادہ نہیں جواہم ہے۔۔۔اہم چیز انسانی ’شعور‘ ہے جو اس
سیارے پر نمودار ہواہے۔۔۔ “
اسی پیرائے میں عظیم فلسفی شاعر علامہ اقبال نے کہا تھا :
سبق ملاہے یہ معراجِ مصطفےٰ سے مجھے
کہ عالمِ بشریت کی زد میں ہے گِردُوں
****************************
“
No comments:
Post a Comment