آنکھ کی غیرمعمولی بناوٹ اورنظریۂ ارتقا
Rationality Rulesایک ملحدیوٹیوب چینل ہے ۔ اس کی ایک وڈیو میں مائیکل بیہی (Michael Behe) کی کتاب ”Darwin’s Black Box“ پرتنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ مائیکل بیہی اوراس جیسے دوسرے
نظریۂ ارتقا کے مخالف اکثر یہ استدلا ل استعمال کرتے ہیں کہ آنکھ جیسا ناقابلِ
تخفیف طورپر پیچیدہ (Irreducibly
complex) عضو ارتقا کے
نتیجے میں نہیں بن سکتا، لہٰذا آنکھ درحقیقت خداکی تخلیق کاثبوت ہے۔لیکن یہ
استدلال غلط ہے ، کیونکہ قدرتی انتخاب کے ذریعے ارتقا (Evolution Through Natural Selection)کانظریہ آنکھ
کی بناوٹ کی توجیہہ کرسکتاہے۔
پھر اس وڈیو میں رچرڈ ڈاکنز کی تحقیق کے حوالے سے بتایا گیا
ہے کہ حیاتیاتی ارتقا میں آنکھ ان ارتقائی مراحل سے گزرکر موجودہ ساخت کوپہنچی ہے:
1) آنکھ کی سب سے بنیادی صورت آئی سپاٹ(Eyespot) تھی جو یک
خلوی جانداروں مثلاً یوگلینا میں پائی جاتی ہے۔یہ دراصل روشنی کیلئے حساس پروٹینزہوتے
ہیں جو دھوپ اورسایے کو محسوس کرسکتے ہیں، تاہم یہ کوئی شبیہ (Image) نہیں بناسکتے۔
2) دوسری ارتقائی صورت کپ آئیز(Cupeyes) تھی جو حشرات
کی ابتدائی انواع میں ملتی ہے۔یہ آئی سپاٹ کی خمیدہ شکل ہے۔اس میں گلائی کی وجہ سے
روشنی کی سمت کاتعین کرنے کی صلاحیت ہے
جوکہ گزشتہ ارتقائی مرحلے سے آگے ایک بڑی پیش رفت تھی۔
3)تیسری ارتقائی صورت پن آئیز(Pineyes) تھی جو سیپ
والی مچھلیوں میں پائی جاتی ہے۔اس میں کپ
آئیز اندر کی طرف مڑ کرایک دائرے کی شکل اختیارکرلیتی ہے۔ یہ آنکھ جاندار کو ایک
دھندلی سی بصارت فراہم کرتی ہے۔
4) چوتھی ارتقائی آنکھ لینز آئی (Lenseye) ہے جوانسانوں
اوردوسرے اعلیٰ جانوروں میں پائی جاتی ہے۔اس میں پن آئی کے سوراخ میں ایک گول
لیسدارسا دھبہ نمودار ہوجاتاہےجو عدسے کے طورپر ریفریکشن کے ذریعےروشنی کودیکھ
سکتاہے۔بظاہر یہ پن آئی سے لینز آئی کی طرف ایک بڑی ارتقائی چھلانگ معلوم ہوتی ہے۔
وڈیو کے آخرمیں نتیجے کے طورپر بتایا جاتاہے کہ آنکھ کی غیرمعمولی پیچیدگی کو اس طرح ارتقا کی
روشنی میں سمجھا جاسکتاہے یعنی ارتقا کے ذریعے ہی درجہ بدرجہ آنکھ جیسا عضو پیدا ہواہے۔ اگر آپ کو اس ارتقا کی سمجھ نہیں آتی تو اپنی کم فہمی
کو آپ خدا کی قدرت قرار نہیں دے سکتے:
نظریۂ ارتقا کے مطابق جانداروں میں نسل بعد نسل جینیاتی
تغیرات(Genetic mutations) ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں جو تغیرات جاندار کو
اس کے ماحول میں باقی رکھنے اورتولید میں معاون ہوتے ہیں ، انھیں قدرتی انتخاب(Natural Selection)چن کر آگے بڑھادیتاہے۔یوں آنکھ کی ابتدائی ساخت سے شروع ہوکر جوجو
جینیاتی تبدیلیاں جانداروں کیلئے مفید تھیں ، وہ ارتقا کاحصہ بن کر آنکھ کو
پیچیدہ کرتی چلی گئیں۔
یہاں اصل سوال یہ ہے کہ کیسے اتفاقی(Random )،
اندھے اوربے شعور جینیاتی تغیرات مسلسل قدرتی انتخاب کو ایسی مثبت تبدیلیاں فراہم
کرتے چلے جاتے ہیں جس کے بعد وہ آئی سپاٹ سے لینز آئی تک ایک خط میں ارتقا کوآگےبڑھاتاجاتاہے؟
ارتقا کے عملی راستے میں توجینیاتی تغیرات ایک قدم آگے اورچارقدم پیچھے بھی جاسکتے
ہیں، ایک وقت میں مفید اوردوسرے میں ایسے مہلک بھی ہوسکتے ہیں کہ جاندار کوسرے سے
ختم کردیں، اس طرح وہ کبھی توقدرتی انتخاب کیلئے ایک کےبعد دوسری مفید تبدیلی لا کرجاندار کے مثبت
ارتقا کے باعث ہوسکتے ہیں اورکبھی ایسے
تغیرات بھی سامنے لاسکتے ہیں جو ہزاروں سال کی ارتقائی کاوش کو ضائع کرکے جاندار
کی نوع کو دوبارہ کھربوں سال پیچھے دھکیل دیں۔۔۔!!
مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ملحدین کے سواباقیوں کو ارتقا کا نظریہ
سمجھ نہیں آتا، بلکہ یہ ہے کہ ملحدین حیاتیاتی ارتقا کے مسائل کو جس طرح دوٹوک انداز
میں اورچٹکی بجاکر حل کرنا چاہتے ہیں، ان پر ایک سوچنے والے انسان کیلئے یقین کرنا
مشکل ہوتاہے۔رچرڈ ڈاکنز اور دوسرے ارتقاپسند ملحدین جس غرور اوریقین کے ساتھ ارتقا کوپیش کرتےہیں، وہ
یوں نظر آتاہے جیسے کہہ رہے ہوں:
”’ ارتقا بذریعہ قدرتی انتخاب ‘کے ذریعے زمین پر زندگی کی
مختلف صورتوں کا ظاہر ہوجانا ایک ’ سائنسی معجزہ ‘ہے ، لہٰذاس کی نوعیت اورافادیت پر کوئی سوال اٹھائے بغیر اس پرمحض’ سائنسی
عقیدہ ‘رکھو!“
***********************************
No comments:
Post a Comment