ملحدین اور حیوانات ،ایک پیج پر
کیا انسانی زندگی کےکوئی معانی ہیں؟ کیا کائنا ت کے پیچھےکوئی
مقصدہے؟ کیا زندگی بس یہی ہے، اور اس کے بعد ہم خاک کا حصہ بن جاتے ہیں ؟ یہ وہ
سوالات ہیں جو ملحدین کی جبینوں پر شکنین ڈالنے کیلئے کافی ہوتے ہیں۔ اس کے جواب
میں وہ ایک بیانیہ دوہراتے ہیں جواب ایک اعتبار سے الحاد کا ’کلمۂ شہادت ‘ بن
چکاہے کہ :
“The Universe
just is what it is…There is no purpose in life unless you make one for yourself…”
یعنی کائنات نہ تو
کوئی حادثہ ہے اورنہ کسی خالق کی تخلیق، یہ تو بس ایسی ہی ہے جیسی کہ یہ ہے۔۔۔انسانی
زندگی کا کوئی معروضی مقصدنہیں، ہاں البتہ ہر فرد اپنے طور پر اپنی زندگی کو کوئی معانی پہنا سکتاہے اور اپنے لیے
کوئی ذاتی مقصد بناسکتاہے۔۔۔
اگر ہم کائنات کو
انسانوں کے بغیر تصور کریں تو واقعی باقی کائنات ایک ملحدکائنات (Atheist Universe) ہی ہے۔پتھر، درخت اور جانور اگر اپنی رائے ظاہر کرسکیں تو وہ ملحدین
سے بالکل اتفاق کریں گے۔ اگر جانوروں کو گویائی مل جائے تو کائنات اور زندگی کے
حوالے سے ان کاکہنا بھی یہ ہوگا کہ :
”زندگی توصرف بقاء وتولیدکامعاملہ ہے، نہ جانے انسانوں نے یہ
تخلیق اورمقصدیت جیسے مسائل کہاں سے بنالیے ہیں! اسی لیے انھوں نے فلسفہ ،مذہب،
تصوف اورنہ جانے کیا کیا علوم تراش کررکھے ہیں اور خوامخواہ مقصدیت کے سوال پر دماغ سوزی کرتےرہتے ہیں۔اگر انسان
زندگی کا ہمارے والا ماڈل اختیار کرلیں تو انھیں ان بیکار کی الجھنوں سے نجات مل
جائے!!۔۔۔“
مثال کے طور پر
اگر کسی کتے سے دریافت کیا جائے کہ ” کیوں، میاں ڈبّو! تمھارے خیال میں زندگی کا
کیا مقصد ہوسکتاہے؟“ تو اس کے جواب میں وہ یہی کہے گاکہ: ”زندگی کامقصد؟ ۔۔ مقصد
تو کوئی نہیں ۔۔ہاں البتہ میں نےاپنے طورپر اپنی زندگی کامقصد مالک کے گھر کی
رکھوالی بنا رکھا ہے!“
اسی طرح ملحدین بھی یہی کہتے ہیں کہ نہ تو کسی ان دیکھی خدا کوماننے کی ضرورت ہے اور
نہ دل کی تسلی کیلئے موت کے بعد کسی زندگی کے خواب دیکھنے کی ۔۔۔بس اپنی زندگی کاکوئی ذاتی مقصد
جیسے آرٹ کافروغ ، عالمی امن کیلئے جدوجہد، ماحول کی حفاظت، سائنسی تحقیق وغیرہ
،بناؤ۔۔کھاؤ پیئو۔۔۔دوست بناؤ ۔۔۔ خوش رہو ۔۔۔ زندگی کے پھل سے آخری قطرے تک رس
نچوڑو۔۔۔ اور پھراطمینان سے مرکر دوبارہ ستاروں کی دھول بن جاؤ۔۔
واقعی کائنات اور زندگی کے حوالے سے ملحدین اور جانورایک ہی
صفحے پرہیں!!!!
*************************
Das ha fair pahla insaan kanja aya see
ReplyDelete