رچرڈڈاکنزکا اعتراف
ملحدین کا امام پروفیسر رچرڈ ڈاکنز(Richard Dawkins) ایک یوٹیوب
چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نئی کتاب Outgrowing God” “
پر بات کررہاتھا۔ جب میزبان نے سوال کیا کہ اگر انسانی اخلاقیات کا ارتقا، ڈاروینی
ارتقا کے طرز پر نہیں ہوا بلکہ ثقافتی عوامل
کے زیرِ اثر آج کاانسان ایک خاص اخلاقی
تصور کاحامل ہے تو پھر اس اخلاقی ارتقا کاسبب کیا ہے؟ کیا چیز انسانی رویوں کو drive کرتے ہوئے ایک
خاص نہج پر لے جارہی ہے؟
اس کے جواب میں
ڈاکنز نے اس اخلاقی ارتقا کی حقیقت کو fascinating)مسحورکن) قراردیا
اور کہا کہ واقعی انسانی اخلاقیات میں حیاتیاتی ارتقا کے برعکس متعدد عناصر کارفرما
ہوتے ہیں مگر پھر بھی انسانی اخلاقیات ایک خاص سمت کی طرف بڑھتے چلے جارہے ہیں:
“It clearly
seems to be like evolution in the sense that it’s going consistently in one
direction and yet it’s not like one force of natural selection, one agency,
pushing it one direction …..(but) due to combination of different things…”
”یہ (اخلاقی
ارتقا) واضح طورپر اس اعتبار سے ارتقا ہی کی طرح دکھائی دیتا ہے کہ یہ تسلسل
کے ساتھ ایک ہی سمت میں جارہاہے اورپھر یہاں قدرتی انتخاب جیسی کوئی واحد قوت بھی نہیں جو اسے ایک خاص سمت میں دھکیل رہی
ہو۔۔۔بلکہ یہاں مختلف محرکات کا ایک مرکب ہے(جو انسان کے اخلاقی تصورات کوتشکیل دے
رہا ہے) ۔۔۔“
جب میزبان نے اس پر پوچھا کہ آپ تو اس اخلاقی ارتقا کاسبب نہیں جانتے لیکن جب
ایک مذہبی انسان کہتاہے کہ میں اپنے مذہبی عقیدے کے تحت جانتاہوں کہ یہ ارتقا کیوں
ہوا اوراسے کیوں ایسے ہی ہونا چاہیئے
تھا۔۔تو اس پر آپ کیا کہیں گے؟
اس کے جواب میں ڈاکنز نے یہ کہہ کر بات ختم کردی کہ مذہب کے
پاس اس کاجواب ہے بھی تو جب اس(یعنی مذہب)
کی بنیاد غلط ہے تو مجھے اس کے جواب میں دلچسپی
نہیں!
اس سے ظاہر ہوتاہے کہ مذہب کے خلاف تعصب کی وجہ سے اگر ملحدین کو کائنات کے پس پردہ کسی
قوت کے بارے میں کوئی اشارہ یاسراغ ملتا بھی ہے تو وہ اس کی پیچھے نہیں جاتے کیونکہ
وہ سمجھتے ہیں کہ ایسی کھوج ان کی اہلِ مذہب کے خلاف پوزیشن کو کمزور کردے گی۔ چنانچہ وہ مذہبی عقائد
کے ناقابلِ فہم اورناقابلِ قبول ہونے
کابہانہ کرکے کائنا ت میں کسی مقصدیت
کےامکان کوسرے سے مستردکردیتے ہیں!
**************************
No comments:
Post a Comment