کیا خداجدید دنیا سے غیر متعلق ہوچکا؟
مشہور ملحد ماہر طبیعات ڈاکٹر لارنس کراس (Dr. Larence Krauss) ایک وڈیو مباحثے میں خدا کے حوالے سے کہتا ہے:
“…The
interesting thing as a scientist is …God is completely irrelevant to us...most
scientists don’t spend enough time thinking about God…because they try to
understand how the world works and God never enters into it, it’s just completely
irrelevant and in fact the more we have learned about the natural world, the
more we learn that you don’t need any divine intervention to explain anything…A
famous biologist once said , ‘Every scientist is an atheist when they have gone
to their laboratories…they don’t think anyone is tickling the knobs……..”
”۔۔۔ایک
سائنسدان کی حثیت سے دلچسپ بات یہ ہے کہ
۔۔۔خدا ہمارے لیے مکمل طور غیر متعلق ہے۔۔ اکثر سائنسدان خداکے بارے میں نہیں
سوچتے ۔۔۔کیونکہ وہ کائنات کے افعال کو سمجھنے میں لگے ہوتے ہیں اور اس عمل
میں خداکہیں بھی نہیں ہوتا، وہ بالکل غیر
متعلق شے بن جاتا ہے اور حقیقت میں جوں
جوں ہم طبعی دنیا کے بارے میں جانتے ہیں ، ہم سمجھنے لگتے ہیں کہ مظاہر کو توجیہہ
کیلئے کسی بالاتر مداخلت کا ضروری نہیں۔۔۔ ایک مشہور بائیولوجسٹ نے ایک بار کہا
تھا کہ ہر سائنسدان جب اپنی تجربہ گاہ میں داخل ہوتا ہے تو وہ ملحد بن
جاتاہے۔۔۔اپنے تجربات کے دوران سائنسدان نہیں سمجھتے کہ کوئی غیبی طاقت آلات کو
کنٹرول کررہی ہے یا بٹنوں کو دبارہی ہے۔۔۔۔“
یہ آج کے جدید ملحد سائنسدانوں کا عام استدلال ہے کہ جب ہم
کائنات پر غور کرنے بیٹھتے ہیں اوراس
حوالے سے نظریات قائم کرتے ہیں تو ہمیں خدا کی علمی یا عملی مدد کی ضرورت نہیں
پڑتی ۔ اس لیے یہ اس بات کی دلیل ہےکہ خد ا موجود نہیں، ورنہ وہ سانئسدانوں کے کام
میں کچھ دخل ضرور رکھتا۔
قابل غور بات یہ ہے
کہ کیا یہ ایسی چیز ہے جوصرف سائنسدانوں
کے ساتھ ہی خاص ہے؟ کیا زندگی کے دوسرے شعبوں میں کام کرنے والے مزدور، مکینک،
مستری ، ملاح ،پائلٹ ،اکاؤنٹنٹ، انجنیئرز،
وغیرہ بھی جب اپنے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں توان لمحات میں وہ خدا کے بارے میں سو چتے ہیں؟
ایک ترکھان جب ایک میز بنانے کیلئے اپنی ورکشاپ میں داخل ہوتاہے تو اس کیلئے بھی خداوقتی طورپر غیر متعلق ہی ہو جاتاہے ۔کیونکہ وہ خدا کے بارے میں یہ عقیدہ نہیں رکھتا کہ وہ بادلوں کی اوٹ سے جھانکتاہوا سے میز بنانے کی ہدایا ت دے گااور نہ ہی وہ ایسی توقع رکھتا ہے کہ فرشتوں کی ایک فوج میز سازی کے ہر مرحلے مثلاً لکڑی کو کاٹنے ،اس میں سوراخ کرنے،کیلیں ٹھونکنے، گوند لگانے اورجوڑنے کے دوران اس کا غیبی طورپر ہاتھ بٹا ئے گی۔وہ اپنے کام کے آغاز پر خداسے کامیابی کی دعا کرسکتاہے اورکام مکمل ہوجانے پرخد اکاشکر ادا کرسکتاہے ، مگر میز سازی کے درمیانی مرحلے میں وہ بہرحال پوری یکسوئی کے ساتھ اپنا ہنر ہی آزماتا ہے اور یہ چیز اس کے خدا پر عقیدے کے خلاف نہیں ہوتی اور نہ ایک خدا کو ماننے والا ایسا شک ہی کرتاہے۔

اگر سائنسدان اپنی تجربہ گاہوں میں خدا کے بارے میں نہیں
سوچتے تو اس سے خدا کے عدم وجود پر دلیل
قائم نہیں کی جاسکتی ۔ یہ تواس مادی دنیا کے طبعی امور کی نوعیت ہی ایسی ہے کہ ان کے دوران انسان کی توجہ تکنیکی پہلوؤں ہی کی
طرف رہتی ہے۔ لہٰذا صرف سائنسدان ہی نہیں بلکہ ہرانسان اس دنیا میں کوئی بھی کام کرتے ہوئے اسی چیز کاتجربہ
کرتاہےاور زمانہ قدیم سے دنیا وی کاموں میں تکنیکی انہماک اورخدا پر عقیدہ ساتھ ساتھ
چلے آرہے ہیں۔
لہٰذا صرف یہ بات کہ سائنسدانوں کو اپنی سائنسی تحقیقات کے
دوران خدا کا خیال نہیں آتا ، خدا کا انکار کرنے کیلئے کافی نہیں۔ اصل چیز یہ ہے
کہ ایک سائنسدان اپنی تحقیقات مکمل کرکے لیبارٹری سے باہر نکلنے کے بعد ان سے کیا مابعد طبیعاتی نتائج اخذ کرتاہےا ور
یہیں سےخدا کا سوال اس سے متعلق ہوجاتاہے۔
*********************************
No comments:
Post a Comment