کیا ملحدین اچھے انسان ہوتے ہیں؟
ملحدین عام طورپر یہ ثابت کرنے کیلئے کہ خدا پر عقیدے کے
بغیر بھی ہم اچھے انسان ہوسکتے ہیں، اپنے ذاتی کرداروں کی مثال دیتےہیں کہ ملحدین
اخلاقی اعتبارسے سے زیادہ اچھے شہری اورافراد ہوتے ہیں۔وہ بھی سچ بولتے ہیں،
اپناکام فرض شناسی سے انجام دیتےہیں، خوش اخلاق ہوتےہیں اورقانون کااحترام کرنے
والے ہوتے ہیں۔
علاوہ اس کے کہ
مذہب نے انسان کی اخلاقی ساخت کوقدیم
زمانے سے ایک خاص سانچے میں ڈھالا ہے جس کے اثرات آج تک انسانی معاشروں پر محسوس
ہوتےہیں۔۔۔۔ اس کی ایک وجہ اوربھی ہے۔کوئی بھی نئی تحریک (مذہبی یا غیرمذہبی) اٹھتی ہے
تو اس کے افراد اقلیت میں ہوتےہیں۔ یہ اقلیتی اراکین ایک مشنری جذبے کے تحت اپنا اخلاقی کردار اس سطح سے
زیادہ اوپر لے جاتےہیں جس پر یہ لوگ نارمل حالات میں ہوتے ہیں۔ تحریک کاہر فرد
یہ ظاہر کرنے کیلئے کہ یہ نئی تحریک بنیادی طورپر اچھی ہے اوراس کے انسانی کردار پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں،اپنی سکت اورمزاج سے زیادہ اچھا انسان دکھائی دینے کی کوشش کرتاہے ۔ ۔۔مگر یہ دراصل حقیقی نہیں بلکہ”سیلزمین والے اخلاقیات“ ہوتے ہیں۔
ملحدین کے
اچھے اخلاقیات کاایک پہلو اوربھی ہے کہ فی الوقت الحاد کی تحریک کے علمبردار تعلیم
یافتہ طبقے تک محدود ہیں؛ ان میں صحافی ہیں یاادیب ، سائنسدان ہیں یایونیورسٹیوں کے پروفیسر ۔۔۔ یہ لوگ عام طورپر باالطبع شریف النفس لوگ ہوتے ہیں، اس لیے ان میں اچھے کردار ہی دیکھنے
کوملتےہیں۔ لیکن الحاد کی تحریک جب انسانوں کی عام آبادی میں نفوذکرکے بالخصوص کم
پڑھے لکھے افراد،اوسط ذہانت کے حامل شہریوں اور مجرمانہ ذہنیت کے انسانوں تک پہنچے گی تو اندازہ کیاجانا چاہیئے کہ پھر
مذہب کے بغیر انسانی اخلاقیات کاکیا عالم ہوگا؟
مثال کے طورپر اگرایک 100انسانوں کے
قاتل کو جب قائل کردیا جائے کہ موت کے بعد نہ توکوئی زندگی ہےاورنہ کسی خدا کی عدالت
میں پیش ہونا ہے ، بس ہوشیاری صرف یہ کرنی ہے کہ دنیاکے قانون سے بچ نکلا جائے۔۔۔۔تو تصورکیاجاسکتا
ہے کہ وہ اپنے اگلے 100 شکاروں کو کس
اطمینان اوربیدردی سے ذبح کرے گا!
اسی طرح اگر مافیا کے کسی گاڈ فادر یاگینگیسٹرکو یقین دلادیا جائے کہ
نہ تواس کائنات کاکوئی مقصد ہے اورنہ انسانی زندگی کے کوئی معانی ہیں ۔۔۔ توپھر وہ
اپنے ضمیر کی رہی سہی خلش سے بھی نجات پاکراپنے پیشہ ورانہ جرائم اورمظالم کتنا جری اوربے باک ہوجائے
گا!۔۔۔۔ یہ ہے سوچنے کی بات!!
یہی وجہ ہے کہ کٹرترین ملحد رچرڈ ڈاکنز بھی بالآخر عام انسان کی اخلاقیات کے اس پہلو کااعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ دی ٹائمز میگزین(اکتوبر 2019ء) کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے کہا کہ مذہب کوسرے سے ختم کردینا ایک غلطی ہوگی :
یہی وجہ ہے کہ کٹرترین ملحد رچرڈ ڈاکنز بھی بالآخر عام انسان کی اخلاقیات کے اس پہلو کااعتراف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ دی ٹائمز میگزین(اکتوبر 2019ء) کو انٹرویو دیتے ہوئے اس نے کہا کہ مذہب کوسرے سے ختم کردینا ایک غلطی ہوگی :
Richard Dawkins said he feared that if religion were
abolished it would “give people a license to do really bad things”. He said
that security camera surveillance of customers in shops did appear to deter
shoplifting, adding that people might feel free to do wrong without a “divine
spy camera in the sky reading their every thought”.
اس نے کہا کہ اسے خدشہ ہے کہ اگرمذہب ختم ہوگیا تو اس سےلوگوں
کوبہت برے کام کرنے کا لائسنس مل جائے گا۔ اس نے کہا کہ سیکیورٹی کیمروں کی نگرانی
سے دوکانوں میں چوری کی وارداتیں کم ہوتی
ہیں، لیکن مذہب کے بغیر لوگ یہی سمجھیں گے کہ اب انھیں آسمان سے دیکھنے اوران کے خیالات پڑھنے والا خدائی کیمرہ نہیں رہا لہٰذا اب وہ ہر برائی کیلئے آزاد ہیں۔
https://www.thetimes.co.uk/article/ending-religion-is-a-bad-idea-says-richard-dawkins-
***************************
No comments:
Post a Comment