ملحدین اورحددرجے نفاست سےمتعین کائنات
قدیم ہوں یا جدید ، ملحدین ایک بات شروع سے اصرار کے ساتھ
کرتےآئے ہیں کہ اس کائنات کاکوئی سبب نہیں، بلکہ یہ عدمیت(Nothingness) کے تاریک
سناٹے میں سے ایسے ہی خودبخود pop-up ہو گئی جیسے گرم ریت میں مکئی کادانہ پک کراچھل
پڑتاہے۔اس کے بعد مادے نے پھیل کرستاروں، سیاروں اور کہکشاؤں کی صورت اختیار کرلی
۔اسی مادے سےزندگی کاظہور ہوا ، جس کے بعدقدرتی انتخاب کے ذریعے ایک اندھے ارتقاء نے زندگی کی موجودہ
صورتوں کو پیدا کیا۔
لیکن
جوچیز ان ملحدین کیلئے ہمیشہ سے دردِ سر بنی رہی ، وہ ہے اس کائنات میں طبعی
قوانین (Physical Laws) اور حددرجے باریکی اورنفاست سے متعین ہوئےطبعی مستقلات(Fine-tuned Physical Constants) کی موجودگی ہے۔یہ طبعی مستقلات(Constants Physical) کائنات
اورزندگی کی بقا کیلئے ایسے باریک حساب سے موزوں ہیں کہ ان کی قیمتوں میں ذراسی
کمی بیشی سب کچھ بھک سے اڑاکررکھ دے۔
مثال کے طور پر اگر قوی نیوکلئیر فورس
کاکمزورنیوکلیئر فورس کے ساتھ باہمی تناسب 1٪ تک بھی تبدیل ہوجائے تو کائنات میں
کاربن اوردوسرے بھاری عناصر کاوجود ختم ہوجائے اوراس کے نتیجے میں ہر طرح کی حیات
بھی ناپید ہوجائے۔ اسی طرح ایٹم کے اندر نیوٹران کی کمیت (ماس) میں ٪1 کی کمی واقع
ہوجائے تویہ مطلوبہ شرح میں انحطاط پذیر نہ ہوپائیں اورکائنات میں صرف چند ہی ایٹم
تشکیل پاسکیں اوریوں یہ وسیع وعریض کائنات نہ ہو۔اگر کائناتی پھیلاؤ کی شرح
میں اعشاری درجے میں بھی کمی بیشی واقع
ہوجائے تویا تویہ کائنات بہت ہی تیزی پھیلتی ہوئی تحلیل ہوجائے یا پھر واپس سمٹ کر
تباہ ہوجائے۔
ان طبعی مستقلات(Physical Constants )کا
ایسا باریکی اورنفاست سے متعین ہونا یہ سوال پیدا کرتاہے کہ ایک اتفاقی اسباب سے
وجود میں آنے والی حادثاتی کائنات کیلئے
یہ کیا ضروری تھا کہ وہ پھیلتے ہوئے لازماً ایسی منظم اورمربوط کائنات میں ہی ڈھلتی جس میں زندگی اورانسان جیسی باشعور
مخلوق پیداہوسکتی تھی؟
یہ وہ سوال ہے جس پر سائنسدان توپریشان ہیں ہی ،
ملحدین کا تصورِ کائنات بھی لرزرہا ہے۔ ملحد
سائنسدان تسلیم کرتے ہیں کہ طبعی مستقلات ایک معمہ(Paradox) ہیں جس کی
کوئی طبعی توجیہہ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔ملحدین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ خداکے حق
میں نفاست سے مرتب کائنات(Fine-tuned
Universe )کی
دلیل ایسی ہے جس کارد آسان نہیں۔ مشہور
ملحد کرسٹوفر ہچنیز (Christopher
Hitchens) جس کاانکارِ
خدا ، مخالفتِ خداتک پہنچاہواتھا، بھی اس دلیل کی اپیل کو یوں تسلیم کرتاہے کہ:
“At some point,
certainly, we are all asked which is the best argument you come up against
from the other side..I think everyone
picks the “fine-tuning” one as the most intriguing… even though it doesn’t
prove a design, doesn’t prove a designer,
could all happened without (any reason?)….you have to spend time thinking about
it, working on it…It’s not a trivial… we all say that…..”
”کبھی نہ کبھی ہم سب سے یہ سوال کیا جاتاہے کہ مخالفین کی طرف سے کی جانے والی سب سے بہترین دلیل کون سی ہے؟۔۔میرے
خیال میں ہم سب ہی فائن ٹیوننگ والی دلیل کا ہی کی طرف اشارہ کرتے ہیں جوکہ بڑی قابلِ غور ہے۔۔ ۔ اگرچہ اس
سے ڈیزائن ثابت نہیں ہوتا اورنہ ہی کسی ڈیزائنر کووجود ثابت ہوتاہے، یہ محض اتفاق
سے بھی ہوسکتا ہے۔۔۔مگر پھر بھی آپ کو اس دلیل کے حوالے سے سوچنا پڑتاہے، دماغ
لڑانا پڑتاہے۔۔۔یہ عام سی دلیل نہیں ہے۔۔۔ہم سب یہی کہتے ہیں۔۔۔“
اسی طرح ملحد ماہرِ طبیعیات شان کیرل(Sean Carroll) نے ایک مباحثے
میں فائن ٹیوننگ والی دلیل پر تنقید سے پہلے یہ اعتراف کیا:
“…So let’s go
to the second argument, the teleological argument from fine-tuning… I’m very
happy to admit right off the bat; this is the best argument that theists have
when it comes to cosmology…”
”۔۔۔تو دوسری
دلیل کی طرف چلتے ہیں، فائن
ٹیوننگ کی غائی دلیل۔۔۔میں بخوشی تسلیم کروں گا کہ خداپر عقیدہ رکھنے والوں کے پاس
کائناتی علم کے حوالے سےیہ سب سے بہترین
دلیل ہے ۔۔۔“
اس کے بعد ملحدین کے جوابی دلائل زیادہ تر آئیں بائیں شائیں
پر ہی مبنی ہوتےہیں۔مثلاً یہ کہ یہ طبعی مستقلات زندگی کی صرف اسی صورت کیلئے ہیں
جو ہم جانتے ہیں، جبکہ ان میں تبدیلی سے ایک دوسری قسم کی کائنات اورزندگی وجود
میں آسکتی ہے وغیرہ۔
اس دلیل کے خلاف ملحدین کی واحد امید متعددکائناتوں
کانظریہ (Theory of Multverses) ہے۔ یعنی اگر یہ ثابت ہوجائے کہ ہماری
موجودہ کائنات ہی واحد کائنات نہیں، بلکہ اس کے متوازی متعدد کائناتیں پائی جاتی
ہیں تو پھرکہا جاسکے گا کہ ہر کائنات کے اپنے مستقلات ہوں گے اورہم ایک ایسی کائنات میں پیدا ہو گئے ہیں جس میں ان مستقلات
کی یہ موزوں قیمتیں ہیں۔مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس نظریے کے ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد سامنے
نہیں آئے اورابھی تک یہ ایک ایساسائنسی تخیل ہی ہے جو صرف سائنس فکشن فلموں ہی میں
حقیقت بنتاہے۔
اس لیے فی الوقت توفائن ٹیوننگ والی دلیل ملحدین کے حلق میں
ایک ہڈی کی طرح پھنسی ہوئی ہے!
****************************
جہاں اتنے قیاس کیے جاسکتے ھیں واھاں فائن ٹیونگ کے حوالے سے یہ بھی عین ممکن ھے کہ توازن حیات کا حصہ ھی فائن ٹیونینگ ھے یہ بات فزکس و کیمسٹری و بائیولوجی کی جزیات میں بھی پنہا ھے
ReplyDeleteجی صحیح کہا آپ نے
ReplyDeleteRight
ReplyDeleteYou're doing a great job. Unfortunately we don't have enough material available in Urdu on these topics. Good Job MashaAllah
ReplyDeleteThanks.. Share the blog so it can reach to more audience.
Delete