زندگی بعد موت اوراسٹیفن ہاکنگ
شہرۂ آفاق ماہرِ طبیعات پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ (Prof. Stephen Hawking) نے اپنی آخری کتاب ”Brief
Answers to Big Questions “
،جو اس کی وفات کے بعد شائع ہوئی، میں زندگی بعدموت کے حوالے سے لکھا:
“I think belief
in an afterlife is just a wishful thinking. There is no evidence for it, and it
flies in the face of everything we know in Science. I think that when we die we
return to dust. But there’s a sense in which we live on, in our influence, and
in our genes that we pass on to our children.” P. 38
”میری رائے میں زندگی بعدموت کاعقیدہ محض خوش خیالی ہے۔ اس
کیلئے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے اوریہ ہر اس تصور سے ٹکراتاہے جسے ہم سائنس میں
جانتے ہیں۔ میرے خیال میں ہم مرنے کے بعد بالکل
خاک کاحصہ بن جاتے ہیں۔ تاہم ایک اعتبارسے ہم
موت کے بعد بھی زندہ رہتے ہیں،۔۔۔ اپنے چھوڑے ہوئے اثرات کی صورت میں اور
ان جینز کی شکل میں جو ہم اپنی اولاد کو
دے جاتے ہیں۔“
یہ بھی ایک طرح کامنطقی مغالطہ ہے جسے Fallacy of Personal Success کہا جاسکتاہے ۔ اس میں
ایک انسان جو اپنی ذاتی زندگی میں بہت کامیاب اورنامور ہوتاہے، یوں محسوس کرتاہے
کہ اگر موت کے بعد کوئی زندگی نہیں اورجان کنی کے بعد دماغ وشعورپر ایک سیاہ چادر
ہی تن جانی ہے تو اس سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ وہ بہرحال اپنی کتابوں،
اپنے آرٹ، اپنی دریافتوں، اپنی فلموں، اپنی مہمات، اپنے اعزازات اوراپنے کارناموں
کی صورت میں مرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا۔۔۔۔۔ چنانچہ وہ ذاتی شہرت کے اس تاثر پر
دوسرے انسانوں کے احساسات کو قیاس کرکے کہتاہے کہ جس طرح وہ موت کے فنائے محض ہونے
کی پرواہ نہیں کرتا، اسی طرح دوسروں کو بھی بقا بعدموت جیسے کسی عقیدے کی
ضرورت محسوس نہیں کرنی چاہیئے ۔۔۔مگر اس کرۂ ارض پر
رہنے والا ہر انسان اسٹیفن ہاکنگ کی طرح celebrity نہیں ہوتا اورنہ ہوسکتاہے۔
ایک ایسا عام اورگمنام انسان خودکو ہاکنگ کی اس آخرت سےبے
نیازی سے کیسے relate کرےجس کاموت کے
بعد نصف صدی کے اندر ہی نام ونشان یوں مٹ جاتاہے کہ جیسے کبھی تھا ہی نہیں اورجس
کانام پوتوں اورنواسوں کے بعد خود اپنی نسل بھی فراموش کردیتی ہے؟؟ اس کے بعد اگر
اس کے جینز آگے ارتقاپاتے بھی ہیں تو اس سے اسے
کیا تسلی ہوسکتی ہے؟ انسان کو محبت اپنی شخصیت ، اپنے خوابوں اور اپنے
عزائم سے ہوتی ہے نہ کہ اپنے جینز ،اپنے کروموسومز اوراپنے خلیات سے!
*********************
No comments:
Post a Comment