علامہ اقبالؒ پرتنقید کاجواب
مولانا وحیدالدین خاں اپنی کتاب ”تصویرِ ملت“ میں علامہ
اقبالؒ کے خطبات سے ایک اقتباس نقل کرتے ہیں :
Just as in the life of an individual, memory has great significance, in that if it fades or it is lost altogether, then his life becomes meaningless for him. In similar way in the life of a community or a nation, history assumes great importance, because if its history is lost or is buried under thick layers of obscurity, then its life too become meaningless and absurd
جس طرح ایک شخص کی زندگی میں حافظہ کی زبردست اہمیت ہوتی
ہے، حافظہ اگرگم ہوجائے یا بالکل ختم ہوجائے تواس کی زندگی اس کیلئے بے معنی
ہوجائے گی، اسی طرح ایک قوم یا ایک ملت کی زندگی میں تاریخ کی زبردست اہمیت
ہے۔کیونکہ اگر اس کی تاریخ گم ہوجائے یا گمنامی کی موٹی تہوں کے نیچے دفن ہوجائےتو
اس قوم کی زندگی بھی بے معنی اور لغو ہوکر
رہ جاتی ہے۔
پھر اس پر تنقید کرتے ہوئے مولانا وحیدالدین خاں کہتےہیں:
”یہ نظریہ سے زیادہ شاعری ہے کیونکہ قومیں عقیدہ پر زندہ
ہوتی ہیں نہ کہ تاریخ پر۔ مسلمانوں کاپہلاگروہ (صحابہ و تابعین)بلاشبہ ایک زندہ
گروہ تھا جس نے مسلمہ طورپر عظیم الشان کارنامے سرانجام دیے۔مگر ان کی کوئی تاریخ
نہیں تھی۔ ان لوگوں نے خود اپنے عمل سے یقیناًایک عظیم تاریخ بنائی مگر وہ خود کسی
تاریخ کے وارث نہ تھے۔اس کے برعکس انھوں نے اپنی تاریخ سے کٹ کرازسرِ نو ایک
جدیدزندگی شروع کی تھی۔“ (تصویرِ ملت، ص 26)
مولانا کا یہ استدلال بالکل غلط ہے اور علامہ اقبالؒ کی بات
درست ہے کہ عظیم کام کرنے کیلئے پیچھے ایک عظیم تاریخ کاہونا ضروری ہے، فرد کیلئے
بھی اور قوم کیلئے بھی۔ تاریخی تفاخر اور قومی اعتماد ہی وہ چیزیں ہیں جو قوموں کو
بڑے اور غیر معمولی کاموں پر ابھارتی ہیں اور قومیں اپنی ماضی سطوت بحال کرنے
کیلئے جدوجہد کرتی ہیں۔
صحابہکاواقعہ بالکل ایک تاریخی استثناء ہے۔بلاشبہ ان کی
ایسی کوئی تاریخ نہیں تھی مگر اس کے باوجود جو انھوں نے ایسے غیر معمولی کارنامے
سرانجام دیے تو یہ ایک خدائی معجزہ تھا اور خداکی اس سنت کے تحت تھا کہ خدالازماً
اپنے رسولوں اور ان کے ساتھیوں کو غلبہ دیا کرتاہے۔ اس لحاظ سے صحابہ کے کارنامے
دراصل تاریخی معجزہ ہیں اور یہ معجزہ پیغمبرؑ اور اصحابِ پیغمبر کے ساتھ خاص ہے۔انسانی
تاریخ میں قوموں کیلئے عام قانون یہی ہے کہ اعلیٰ تاریخ کی حامل قومیں ہی اعلیٰ
کارنامے انجام دیتی ہیں۔
****************************
Daleel mazbooq nahi.
ReplyDeleteMongols?
منگولوں کے پاس اگر اپنی کوئی سابقہ تاریخ ہوتی تو وہ یوں اپنے مفتوحوں سے مفتوح نہ ہوتے۔
ReplyDelete