خداکے بغیراخلاقیات
مشہور بائیولوجسٹ اور
ملحد رچرڈ ڈاکنز اپنی کتاب ”The
God Delusion“ میں لکھتاہے:
“The main
conclusion of Hauser and Singer’s study was that there is no statistically
significant difference between atheists and religious believers in making these
(moral) judgements. This seems compatible with the view, which I and many
others hold, that we do not need God to be good or evil.” Richard Dawkins, The
God Delusion, p.258
”اس مطالعے
کامرکزی حاصل یہ رہا کہ اخلاقی ادراکات قائم کرنے کے حوالے سے ملحدین اورمذہبی معتقدین میں کوئی
خاص شماریاتی فرق نہیں ہے۔ یہ چیز اس رائے سے مطابقت رکھتی ہے جو میں اور
دوسرے ملحدین ظاہر کرتےہیں کہ ہمیں اچھا یا برا بننے کیلئے خدا کی چنداں ضرورت
نہیں۔“
یہ مطالعہ ایسا ہی ہے جیسے دوایسے بچوں کا کلاس روم میں طرزِ عمل دیکھا
جائے جن میں سے ایک والدین کے زیرسایہ ہے اور دوسرا گھر سے بھاگ کر اپنے طورپر
زیرتعلیم ہے اور دونوں کا طرزعمل اچھا دیکھ کر یہ رائے قائم کرلی جائے کہ بچوں کی
اخلاقی نشوونما میں والدین کا کوئی کردار نہیں ہوتا!
ایک atheist خدا اور مذہب
کو چھوڑنے کے باوجود اپنے معاشرے کے سماجی اور اخلاقی رویوں کو لاشعوری طورپر اپنے
اندر سموئے ہوتا ہے۔لہٰذا یہ کہنا کہ اخلاقی طورپراچھا ہونے کیلئے خدا کو ماننا
ضروری نہیں ، انسانوں کی لاشعوری اور سماجی نفسیات سے بے خبری کی دلیل ہے۔
اگر ایک بالغ انسان جو اب کبھی اخلاقی
معاملات میں والدین سے رہنمائی نہیں لیتا،زندگی میں مسلسل اچھائی کامظاہرہ کرتاہے اورہمیشہ اچھے فیصلے کرتاجاتاہے، تواس کا کریڈٹ اس کے والدین کو
دیا جاتاہے کہ انھوں نے بچپن میں اس کی اچھی تربیت کی۔ اسی طرح آج کا جدید معاشرہ اور انسان اگر خدا اورمذہب سے لاتعلق ہونے
کے باوجود مہذب اور اخلاقی ہے تو اس کا کریڈٹ بھی خدا اورمذہب کو دیا جانا چاہیئے
کیونکہ تاریخ میں کبھی صرف مذہب ہی تمام اچھے اخلاقیات کا ماخذ تھا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment