نبوت عالمگیر
کیوں نہیں؟
خدا کے بھیجے ہوئے پیغمبروں کا تعلق
زیادہ تر مخصوص خاندانوں(بنی اسرائیل اور بنو اسماعیل) اور چند مخصوص علاقوں (عرب
و فلسطین) ہی سے کیوں رہا ہے؟ اگرچہ قرآن میں تصریح ہے کہ ہر قوم کیلئے پیغمبر
بھیجے گئے مگر دوسری قوموں میں جو لوگ مذہبی رہنماؤں کی حثیت سے معروف ہیں(مثلاً
بدھا، زرتشت، کنفیوشس، لاؤزے،رام کرشن وغیرہ) ان کی سیرتیں اورتعلیمات سامی النسل پیغمبروں
سے مختلف ہیں۔ مثال کے طورپر گوتم بدھ خالص تصوف کے علمبردارہیں اور نماز روزے کی
بجائے یوگااورمراقبہ کی مشقیں تجویز کرتے ہیں،کنفیوشس نیم مذہبی قسم کےماہرِ
عمرانیات معلوم ہوتےہیں اور سقراط خالص فلسفہ و منطق کی بات کرتے ہیں وغیرہ۔سوال
یہ ہے کہ عبرانی اور عربی طرز کے پیغمبر دنیا کے باقی خطوںمثلاً یورپ، ہندوستان، چین،روس وغیرہ میں کیوں نہیں ملتے؟
اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لوگوں نے انبیاء کی شخصیت
اور زندگی کو محفوظ تو کیا لیکن اس میں سے اپنے مزاج اورذوق کے مطابق بعض اجزاء کو نکال کر نمایاں طورپر پیش
کیا۔مثلاً گوتم بدھاکو محض صوفی کے طورپر ،کنفیوشس کو محض سوشل ریفارمر کے طورپر
،زرتشت کو محض جادوگرکےطورپراورسقراط کومحض فلسفی کے طورپرپیش کیاگیا۔انبیاء اپنی
تعلیمات کے اظہار میں مخاطب قوم کے مزاج اورذوق کی رعایت کرتے رہے لیکن اسی رعایت
کولے کر لوگوں نے اتنی مبالغہ آرائی کی کہ نبی کی اصل حثیت اورپیغام پس منظر میں
چلاگیا۔
یہ ایسے ہی ہے کہ ایک شخص کو ایک گروہ کے سامنے اپنی بات بیان کرنا ہے۔وہ جانتاہےکہ اس گروہ کے افراد زندہ دل اورظریفانہ طبیعت کےمالک ہیں چنانچہ وہ اپنے بیان کو لطائف اور پرمزاح باتوں سے آراستہ کرتاہے۔اب سننے والے افراداصل بات پر تو توجہ نہیں دیتے مگر اس شخص کےلطائف کو ازبر کر کے اسے ایک "مسخرے" کے طورپر شہرت دینےلگتےہیں۔اسی طرح لوگوں نے انبیاء کو صوفی ، فلسفی، فوجی رہنما، سوشل ورکر،جادوگر وغیرہ بناکر پیش کیا اوران کی اصل نبوی حثیت کو فراموش کردیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment