ہم سب ملحد ہیں؟
ملحدین جب ہلکے
پھلکے موڈ میں ہوتے ہیں تو عام طورپر خداکے ماننے والوں سے یوں کہا کرتے ہیں کہ
دراصل خدا کاانکار کرنے میں ہم کوئی تنہا نہیں ، بلکہ آپ بھی اپنے خدا کے علاوہ دوسرے مذاہب کے خداؤں کا انکار ہی کیے ہوتے ہیں۔ یعنی ہم اگر 1000
خداؤں کاانکار کرتے ہیں تو 999 خداؤں کے حوالے سے آپ بھی ملحد ہی ہیں! یہ استدلال
مکالمے کی شکل میں کچھ یوں ہوتاہے:
مومن: ”ملحد صاحب! بھلا یہ ملحد ہونا کیسا ہوتاہے؟“
ملحد(مسکراتے ہوئے): ”میرے خیال میں تو دوسرے خداؤں کے
حوالے سے ہم دونوں ہی ملحد ہیں۔“
مومن: ”اوہ! ۔۔۔وہ کیسے؟“
ملحد: ” بھئی، تم اپنے خداکے علاوہ باقی سب خداؤں کاانکار
کرتے ہو اور میں تمھارے خداکوبھی نہ مان
کرصرف ایک مزیدخداکاانکار کردیتاہوں۔۔۔“
ملحدین کایہ استدلال کچھ ایساہی ہوتاہے کہ جیسے ایک شادی
شدہ کسی کنوارے سے سوال کرے کہ:
شادی شدہ: ”میاں،
یہ کنوارہ ہونا کیسا لگتاہے؟“
کنوارہ: ”میرے حساب
سے تو دوسری عورتوں کے حوالے سے ہم دونوں ہی کنوارے ہیں۔“
شادی شدہ: ”اچھا، وہ کیسے؟“
کنوارہ: ”دیکھو، تم اپنی بیوی کے علاوہ باقی سب عورتوں کے
لیے کنوارے ہو اورمیں باقی عورتوں کے علاوہ ایک مزید عورت یعنی تمھاری بیوی کے
لیے بھی کنوارہ ہوں ۔۔!!!!!!!!“
اس مثال سے ملحدین کے استدلال کی لغویت واضح ہوجاتی ہے۔حقیقت
یہ ہےکہ معتقدین دوسرے مذاہب کے خداؤں کو خالقِ کائنات کی حثیت سے مسترد نہیں کرتے
بلکہ ان کے نہ ماننے کی وجہ وہ غلط صفات ہوتی ہیں جوان سے منسوب کی جاتی ہیں۔ یہ سوچنا کہ ایک
مسلمان کسی عیسائی دیکھ کریوں کہتاہوگاکہ : ”وہ رہا ایک ملحد!“۔۔۔۔ نہایت احمقانہ
بات ہے۔اس لیے کہ اسے عیسائیت سے کئی اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن عیسائیوں کاملحد نہ ہونا اس کیلئے بالکل تسلیم شدہ امرہے۔ اسی لیے ایک
رواداری کے ماحول میں جب مختلف مذاہب کے پیروکار ملتے ہیں تو اکثر یہ جملہ سننے
میں آ تا ہے کہ ” اگرچہ ہمارے مذاہب جدا ہیں مگرہم سب عبادت توایک ہی خداکی کرتے ہیں!“
***************************
No comments:
Post a Comment